English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدین ،جائداد کے تنازع پر بھتیجے کے ہاتھو ں چچا کاقتل

القمر

بدین(نمائندہ جسارت ) بدین کے نواحی شہر نندو میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے ایک چچا کو گولی مار کر ہلاک کردیا دوسرے چچا کو اور چچا زاد بھائی کو زخمی کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی شہر نندو میں جائداد کی تقسیم پر کافی عرصہ سے چلنے والے تنازع پر گزشتہ روز حیسکو بدین کے ملازم سکندر علی میمن نے اپنی نجی کلینک پر بیٹھے اپنے چچا ڈاکٹر عابد علی میمن اور ریٹائرڈ ماسٹر حیدر علی میمن اور اس کے بیٹے ایڈووکیٹ شیر باز میمن پر ریپیٹر سے فائرنگ کردی جس کے باعث تینوں شدید زخمی ہو گئے جن کو نندو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انتہائی نازک حالت کے باعث ڈاکٹر عابد علی میمن کو انڈس اسپتال بدین روانہ کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 62 سالہ ڈاکٹر عابد علی میمن نے دم توڑ دیا۔ دوسری طرف قاتل حیسکو ملازم سکندر علی میمن نے اپنے آپ کو نندو پولیس کے حوالے کردیا ہے اور مقتول ڈاکٹر عابد علی میمن کے بھتیجے ایڈووکیٹ شیر باز میمن کی ابتدائی رپورٹ پر قاتل سکندر میمن کے دو بھائیوں اشفاق علی میمن اور اقبال علی میمن کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ مقتول ڈاکٹر عابد علی میمن کی نعش پوسٹ مارٹم کے ان کے ورثا کے حوالے کردی ۔مقتول ڈاکٹر عابد علی میمن گزشتہ سال اٹھارہ گریڈ میں میڈیکل افسر کی پوسٹ سے ریٹائرڈ ہو ئے تھے اور اپنے آبائی شہر نندو میں اپنا نجی اسپتال چلارہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے