English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جے یو پی صدر کا مفتی محمد رفیق الحسنی کے انتقال اظہار افسوس

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے مفتی محمد رفیق الحسنی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک عظیم فقیہ سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب موجودہ دور کے اہم جدید مسائل پر بڑی گہری نظر رکھتے تھے اور مضبوط دلائل کی روشنی میں بڑی وقیع رائے دیا کرتے تھے ۔انہوں نے جو علمی،دینی، تحقیقی کام کیے اس کے باعث ان کی رحلت پر امت مسلمہ مغموم ہے لیکن مجھے ان کی جدائیگی کا اس لیے زیادہ دکھ ہے کہ وہ میرے استاد بھائی تھے وہ استاد المناطقہ علامہ عطاء محمد بندیالوی کے ان قابل فخر شاگردوں میں سے تھے جنہوں نے میدان تدریس میں بھی اپنے استاد کے نام کو روشن کیا مجھے یقین ہے جو علمی تحقیقی کام وہ چھوڑ کر گئے ہیں وہ ان کی ترقیات درجات کا باعث بنے گا اور امت کیلیے تحقیق کے میدان میں ایک بہترین مینارہ نور ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے