English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدر آباد ، بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو ایکسین لطیف آباد ٹو سید عاقب عباس شاہ نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری اور اس سلسلے میں کوئی دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کھلی کچہری اور کوہسار سے آئے ہوئے صارفین کے مسائل سننے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو کی ہدایت پر حیسکو ریجن میں کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اور حیسکو صارفین کو درپیش مسائل کرنے اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ سید عاقب عباس شاہ نے کہا کہ کسی صورت بجلی چوری نہیں ہونے دیں گے، جہاں جہاں بجلی چوری کی نشاندہی ہوگی وہاں میں خود اپنے ایس ڈی او کے ہمراہ پہنچ کر آپریشن کروں گا اور اگر حیسکو کا کوئی بھی اہلکار بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تواس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ اپنا بجلی کا بل بر وقت ادا، بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے میں ہماری مدد کریں، کیونکہ آپ کے تعاون ہی سے بجلی چوروں کا صفایا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث پرائیویٹ افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے