English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کو خود اعتمادی کا درس دیا، مقررین

گوادر: اقبال ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں جماعت اسلامی کے رہنما ہدایت الرحمن تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

گوادر (نمائندہ جسارت) اقبال ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خاص جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن تھے، جبکہ دیگر مہمانان میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین شریف میانداد، حق دو تحریک تحصیل کے چیئرمین اکرم فدا، پریس کلب کے قائمقام صدر عبیداللہ محمد صدیق، سابق صدر سلیمان ہاشم، سینئر صحافیوں اختر ملنگ، علی بلوچ شر اور چیئرمین اللہ بخش شامل تھے۔ تقریب میں کالج کی طالبات نے تقاریر، علامہ اقبال کے اشعار، نظم اور خاکے پیش کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، گرلز کالج کے پرنسپل پروفیسر سبین بلوچ، لیکچرار زرگل حیدر، سنگین، لکی اور ریحانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1977 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے علامہ اقبال نے پاکستان کو آزاد کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، اگر ڈاکٹر علامہ اقبال پاکستان کے آزادی کے خواب نہ دیکھتے تو شاید پاکستان کبھی آزاد نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں نوجوانوں کو شاہین کہہ کر مخاطب کیا اور اس کی شاعری خودی زیادہ استعمال ہوتی ہے، شاہین کا کام اپنا شکار خود تلاش کرنا شاہین کبھی بھی دوسرے کی شکار پر نظریں نہیں جماتا بلکہ اپنا شکار خود تلاش کرتا ہے اور شاہین کا کثلت ہے کہ وہ مشکلات کا سامنا کرتی ہے جس جانب ہوا آتی ہے تو یہ مخالف سمت سے پرواز کرتا ہے اور انہوں نے اپنی شاعری نوجوانوں کو خود اعتمادی کا درس دیا ہے کہ نوجوان چاے تو ہر چیز حاصل کرسکتا ہے لیکن انہوں نے متحد و یکجہتی کو شرط قرار دیا کیونکہ متحد ہوئے بغیر کوئی بھی قوم اپنی منزل آسانی سے حاصل نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاکہ جب مسلمان مغربی تہذیب کو اپنا رہے تھے تو علامہ اقبال نے اس وقت اپنی شاعری کے ذریعے قوم کو بیدار کیا اور کہاکہ مغربی تہذیب مسلمانوں کی ثقافت کو ختم کررہی ہے، مسلمان مغربی تہذیب چھوڑ کر مسلمانوں کی تہذیب و ثقافت کے دامن کو تھامے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی مغربی تہذیب سے ہم مسلمان خاص کر بلوچ قوم متاثر ہو رہے ہیں، مغربی تہزیب کے آنے سے ہمارا خاندانی نظام متاثر ہو رہا ہے، والدین ہمارے چھت اور سایہ ہیں، ہمیں اپنے والدین کی عزت و احترام کرنا چاہیے، خاندانی نظام ہمارے گھروں کی عزت کو محفوظ کرتی ہے لیکن مغربی طور و طریقوں کی آنے کی وجہ سے ہمارا خاندانی نظام شدید متاثر ہو رہا ہے، علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو مغربی فتنہ سے آگاہ کیا تھا، وہ تعلیم بھی فتنہ ہے جو ہمیں والدین کی عزت نہ سکھا سکے۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں بار بار نوجوانوں کا ذکر کیا ہے نوجوان بہادر بن کر ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کریں۔ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر سبین بلوچ اور کالج کی پورے اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ گرلز کالج کی نظم و ضبط مثالی ہے، کالج کی اسٹاف سمیت طالبات چھٹیوں کے دن بھی حاضر ہیں جو ایک بہترین مثال ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گرلز کالج کے ساتھ ہروقت و ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ تقریب کے آخر میں مہمانان کو شیلڈ جبکہ تقریب میں حصہ لینے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے