لوئر دیر: عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق رہنما اور سینیٹر زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے لوئر دیر میں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے زاہد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
یاد رہے کہ زاہد خان نے سمتبر میں عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔

