English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشتواڑ میں حملہ‘ بھارتی فوج کاجونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک

القمر

سری نگر (صباح نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیرکے ضلع کشتواڑ میں ایک حملے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) ہلاک جبکہ 3 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے کیشون میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔ آپریشن کے دوران ایک حملے میں بھارتی فوج کا جے سی او سمیت 4فوجی زخمی ہوئے، زخمی ہونے والا جے سی او زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔کانٹواڑہ اور کیشون کے علاقوں میں جاری آپریشن جمعرات کی شام شروع کیا گیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے