سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔
سابق وفاقی وزیر نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی، دورانِ سماعت سابق وفاقی وزیر نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔
بعد ازاں، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔

