English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے فائنل کال دیدی، اب پوری تیاری سے نکلیں گے، علی گنڈاپور

announcement to run the movement

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان نے فائنل کال دے دی ہے، اب ہم پوری اور بہتری تیاری کے ساتھ نکلیں گے۔

صوبائی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے سے تیار تھے لیکن اب چونکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فائنل کال مل چکی ہے تو اب ہم پوری اور زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ نکلیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی سمیت دیگر تمام مطالبات تسلیم کیے جانے تک اب ہم واپس نہیں آئیں گے۔ اعلان ہوگیا ہے تو بس اب جانے کی تیاری ہے۔

یاد رہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے رواں ماہ 24 تاریخ کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دی گئی ہے۔ انہوں نے ووٹرز، ارکان اسمبلی، کارکنوں اور پارٹی قیادت سے کہا ہے کہ یہی موقع ہے کہ ہم فیصلہ کریں کہ  ملک میں مارشل لا رہے گا یا ہمیں آزاد ہونا ہوگا؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے