English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے نوجوانوں کو 24 نومبر احتجاج کی تیاری کا پیغام دیا ہے، علیمہ خان

justice

راولپنڈی:بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ  عمران خان نے نوجوانوں کو 24 نومبر احتجاج کی تیاری کا پیغام دیا ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرناہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔ ہمارے مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج کا سلسلہ رکے گا نہیں۔ عوام 24 تاریخ کے لیے تیاری کریں کیوں کہ یہ فائنل کال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاننے آج دوبارہ 24 نومبر کی احتجاج  کے لیے کال کے حوالے سے بات کی ہے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز، طلبہ اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ اپنے مستقبل کی خاطر کھڑے ہوں، ملک کو نہ چھوڑیں کیوں کہ اب پاکستان کوبچانا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے  سمندر پار پاکستانیوں  کو بھی پیغام دیا ہے کہ وہ 24 نومبر کو دنیا بھر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے