ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل اور  انٹرنیٹ عارضی طور پر معطل

اسلام آباد:بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ موبائل فون سروس بھی عارضی طور پر معطل کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجاز اداروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان کے چند علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کے علاوہ موبائل فون سروسز بھی عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان سروسز کی بندش متاثرہ علاقوں میں امن و امان کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی عارضی معطلی کا مقصد عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں