English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی  24 نومبر کے احتجاج کیلیے کارکنان کے لیے ہدایات جاری

Imran Khan lashed out at the PTI leaders

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کےاحتجاج کیلیے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی جانب سے دی گئی ہدایات کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی جانب سے کارکنان  کے لیے  ہدایات  دی گئیں ہیں کہ ہر کارکن اپنے موبائل سے وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر آپلوڈ کرے گا، اس دن  فیصلہ ہوگا کہ کون سے رہنما میری پارٹی میں ہے اور کون نہیں ۔

خیال رہے کہ  24 نومبر کےاحتجاج کیلیے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور میں  متحرک ہوگئیں ہیں، اجلاسوں  میں شرکت کرکے ہر رکن پارلیمنٹرین کو خصوصی ٹاسک دیا ہے، جس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پارٹی سے غداری سمجھنے کی بات کی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ اگر کسی نے احتجاج کے دوران قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتےہوئے سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے