English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کی فوج کا جانی نقصان چھپانے کی کوششیں تیز

تل ابیب: حماس اور حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت سے فوج کا موراک گر رہا ہے اس لیے اسرائیلی حکومت نے فوج کے جان نقصان کی خبروں کو دبانے کا عمل تیز کردیا ہے۔

شمالی غزہ اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے جانی نقصان کا گراف تیزی سے بلند ہو رہا ہے۔ یہ بات اس لیے زیادہ پریشان کن ہے کہ اسرائیلی فوج جدید ترین ہتھیاروں سے فضائی اور زمینی حملے کرنے کے باجود حماس اور حزب اللہ کے کارکنوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حزب اللہ نے شمالی اسرائیل اور دیگر اسرائیلی علاقوں پر راکٹ اور میزائل برسانے کا سلسلہ بھی تیز کردیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شمالی غزہ میں زمینی لڑائی کے دوران حماس کے کارکنوں نے ایک پلاٹون کمانڈر سمیت اسرائیل کے 3 فوجیوں کو ہلاک کر ڈالا۔ ان میں سابق اسرائیلی فوجی سربراہ کا بھتیجا بھی شامل ہے۔

جنوبی لبنان میں زمینی لڑائی کے دوران حزب اللہ کے کارکنوں کے ہاتھوں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 378 ہوچکی ہے جبکہ ایک سال کے دوران حزب اللہ اور حماس کے ہاتھوں مجموعی طور پر 798 اسرائیلی فوجی مارے جاچکے ہیں۔ یہ جانی نقصان اسرائیلی فوج کے لیے انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے فرق کے باوجود حماس اور حزب اللہ کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ زیادہ جوش و خروش کے ساتھ حملے کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے