ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائمہ کمیٹی:وی پی این بندش پر اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب

اسلام آباد:قائمہ کمیٹی سینیٹ نے وی پی این کی بندش پر اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس سینیٹر پلوشہ خان کی صدارت میں ہوا، جس میں شریک ارکان نے وی پی این کی بندش کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے۔ ارکان قائمہ کمیٹی نے وی پی این بند کیے جانے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے قائمہ کمیٹی ارکان کو بریفنگ میں بتایا کہ وی این کے بغیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا چل نہیں سکتی، اب تک 25 ہزار وی پی این رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں وائٹ لسٹنگ کمپنیوں کا انٹرنیٹ کبھی بند نہیں ہوگا۔

حکام نے قائمہ کمیٹی کو مزید بتایا کہ اس وقت 10 لاکھ فری لانسرز وی پی این استعمال کررہے ہیں۔ وی پی این کے بارے میں فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں ہوا تھا۔

بعد ازاں کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وی پی این کی بندش کے حوالے سے اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں