English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کا دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء کا دورہ، غیر ملکی وفود سے گفتگو

کراچی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء کا دورہ کیا اور غیر ملکی وفود سے گفتگو کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء کے دورے کے دوران شریک دوست ممالک کی موجودگی کو سراہا۔ انہوں نے دوست ملکوں کے دفاعی مینوفیکچررز کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے تقریب میں موجود غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے ان کا  پُرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نمائش میں کل 557 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان ہیں ، 36 ممالک نے نمائش کنندگان کے اسٹالز لگائے جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔

آئیڈیاز 2024 کا 12 واں ایڈیشن 19 نومبر کو شروع ہوا اور 22 نومبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے