English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محسن نقوی

ability

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ صبح سویرے پولیس لائنز پہنچے جہاں انہوں نے پولیس فورس کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

پولیس فورس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ اسلام آباد کو ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے، کیونکہ 24 اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر ہوں گے۔

انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور امن و امان خراب کرنے والوں کو فوری گرفتار کریں۔

وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں کو حفاظتی جیکٹس اور ہیلمٹس سمیت حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگیاں قیمتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔” محسن نقوی نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو اپنے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے