English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا وفد مذاکرات بعد مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلیے اڈیالہ جیل پہنچ گیا

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا وفد حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرنے کے بعد مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، جہاں انہوں نے  میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے  خصوصی ملاقات  کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں بیرسٹر گوہر ، شبلی فراز اور اسد قیصر نے ایاز صادق کے گھر پر ان سے مذاکرات کیے ، جس کے بعد عمران خان سے فیصلہ کن ہدایات لینے کیلیے اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں انہوں نے تقریبا سوا گھنٹے تک ملاقات کی اور میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے وفد کی اڈیالہ جیل میں آج دوسری بار عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، اس سے قبل بیرسٹر سیف نے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ روز پورے دن مختلف جگہوں پر پی ٹی آئی کارکنا ن اور پنجاب پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور درجنوں کے حساب سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے