حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات میں 2 افراد جاںبحق 15 زخمی ہوگئے۔ سپرہائی وے لونی کوٹ کے قریب حیدرآباد سے کراچی جانے والی مزدا اور کار میں تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ لگ گئی،کار میں سوار حیدرآباد کا رہائشی علی نواز جٹ اور اس کے خاندان کے تین بچے زخمی ہوگئے جن کو لمس اسپتال پہنچایا گیا جبکہ قومی شاہراہ پر نیو سعید آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2 مسافر کوچز اور مزدا آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میںمزدا ڈرائیور اور اسلم نامی شخص ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
