English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو اے ای‘ یہودی عالم کی لاش مل گئی‘ اسرائیل کا انتقامی کارروائی کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو مغربی کنارے میں نئی یہودی بستی کا نقشہ دکھا رہے ہیں‘ قابض فوج نے ناکابندی کررکھی ہے
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو مغربی کنارے میں نئی یہودی بستی کا نقشہ دکھا رہے ہیں‘ قابض فوج نے ناکابندی کررکھی ہے

ابوظہبی:انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے یو اے ای میں یہودی عالم کی گمشدہ لاش ملنے سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں گزشتہ 3 دن قبل گمشدہ یہودی عالم زوی کوگان کی لاش کسی انجان علاقے سے برآمد ہوئی ہے، سانحے کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یہود دشمن واقعہ قرار دیا ہے۔ امریکی میڈیا نے اس حوالے سے ایک مختصر رپورٹ نشر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ یہودی ربی کا تعلق آرتھوڈوکس چباد لوباویچ کی مزاحمتی سرگرمی سے تھا اور انہیں4 دن قبل دبئی کے ایک شاپنگ مال میں خریداری کرتے دیکھا گیا تھا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق یہودی ربی کو گمشدہ قرار دیا تھا۔ بعد ازاں حکومت نے یہودی ربی کی لاش کے برآمد ہونے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی قتل کے شبے میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتاری میںڈالدیا گیا تاہم ان مشتبہ افراد کو ظاہر نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا مذکورہ واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ یہودی ربی کے قتل کے ذمے داروں کوکیفر و کردار تک پہنچانے میں ہرسطح کی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ صیہونی میڈیا نے ربی کے قتل میں ایران کا ہاتھ قرار دیا تھا مگر دوسری طرف تہران نے یہودی عالم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میںملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ اس قسم کی تمام خبریں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے