لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی برطانیہ آمد پر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وارنٹ گرفتاری کی پیروی کا عندیہ دے دیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کی پیروی کے سوال پر کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل ہوگا اور ان معاملات سے متعلق تمام تر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈیوڈ لیمی نے ان خیالات کا اظہار اٹلی میں جی 7 ممالک کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ روم معاہدے کا دستخط کنندہ ہے، ہم نے ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کی ہے۔’

