English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک ، 7 لاپتہ

جکارتہ: انڈونیشیا کے امدادی کارکن چار دن بعد شمالی سوماترا صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، 7 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان عبدالمحی نے بتایا کہ ہفتے کو موسلا دھار بارشوں کے بعد کیرو ضلع، پڈانگ لوواس ضلع اور تپانولی سیلٹن ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ میں 11 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ڈیلی سرڈنگ ضلع میں سیلاب میں 4 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 100 افراد پر مشتمل امدادی ٹیم جس مین پولیس اور فوج کے اہلکار شامل ہیں لاپتہ 7 افراد کی تلاش کر رہے ہیں، لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ان کی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صبح سے رات تک مسلسل بارش جاری رہنے کے باعث تلاش میں رکاوٹ جاری ہے جو سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس سے لاپتہ افراد کی تلاش میں دشواری بڑھ رہی ہے لیکن تلاش آخری لاپتہ افراد کی تلاش تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے گھروں، مساجد اور چاول کے کھیتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ کئی دیہاتوں تک سڑکوں کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے، اور ملبہ نکالنے کے لیے ایکسکیویٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ ڈیزاسٹر ایجنسی نے شمالی سوماترا صوبے کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سیلاب کا سامنا کر سکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ اکثر بارشوں کے موسم میں ہوتی ہے، اور ان کی شدت میں درختوں کی کٹائی اور دور دراز کے علاقوں میں غیر قانونی چھوٹے پیمانے پر کان کنی کے کاموں کا ہاتھ ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے