English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشتگردی ہے، بلاول

There will be difficulties in constitutional amendments

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی ائی کے احتجاجی مظاہروں میں امن و امان کیلئے موجود پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشتگردی ہے۔

اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں کے کچلے جانے کی مذمت کرتےہوئےبلاول  نے کہاکہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،  ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

انہوں نےمزید کہاکہ جاں بحق ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکار کے خاندان سے میں اظہار تعزیت کرتاہوں ، مجھے افسوس ہےکہ ہمارے جوان اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان کا کئی جگہوں میں رینجرز اور پولیس سے تصاد م ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 4 رینجرز کے جوان اور 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 4رینجرز کے جوان اور 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے