English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احتجاج کے دوران مظا�رین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت ن�یں: سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کا جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے، رات گئے پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے ایک بار پھر من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے