English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انسانی اسمگلنگ کاملزم عما ن سے اسلام آبادآمد پر گرفتار

القمر

اسلام آباد (آن لائن) انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کی اورانسانی سمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت خاور شہزاد کے نام سے ہوئی۔ ملزم انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث ہے، ملزم کو عمان سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم فلائٹ نمبر OV536 کے ذریعے عمان سے پاکستان پہنچا تھا۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ملزم اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف سال 2023ء میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے