ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی ایچ کیو حمل� کیس: بانیٔ پی ٹی آئی، شا� محمود پر �رد� جرم کی کارروائی مؤخر

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان  پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ 

اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی،جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرتھانہ نیو ٹاون پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا۔

وکلا صفائی نے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 23 کے تحت جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ اے ٹی سی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا کیونکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں دہشتگردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں