ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفان اور سیلاب سے 19افراد ہلاک

ملائیشیا میں سیلاب سے متاثر علاقے سے بچے کو ریسکیو کیا جارہا ہے
ملائیشیا میں سیلاب سے متاثر علاقے سے بچے کو ریسکیو کیا جارہا ہے

کوالالمپور؍ بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد حادثات میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ دونوں ممالک میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جب کہ سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں اور حادثات میں 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملائیشیا میں ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ تھائی لینڈ میں بھی 13 ہزار افراد اپنے علاقے چھوڑ کر کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔تھائی لینڈ میں 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں