کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو نوگوا یریا بنانے والے ہم پر مسلط ہیں روزگار کاروبار ، بارڈر ، انٹرنیٹ بند ،عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں روزگاربرائے فروخت ،اغوا برائے تاوان منافع بخش کاروبار بن گیا سیکورٹی ادارے اپنی سیکورٹی ،ہیڈ کوارٹرز ، دفاتر کے دیواروں اونچی کر نے اورفنڈزکے حصول وکاروبارمیں مصروف ہیں جس کی وجہ سے عوام غیر محفوظ ہیں جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف بلوچستان کے اصلی حقیقی عوامی نمائندوں علمائے کرام قبائلی عمائدین کو ایک پیج پر متحد کرکے حقوق کے حصول کی جدوجہد کو تیز کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفودسے ملاقات ،میڈیا سے گفتگومیں کیا انہوںنے کہاکہ ماورائے آئین قتل وغارت گری ،اغواء ،بے گناہوں کوغائب کرنے پر دکھ اورافسوس ہے ماورائے آئین قتل وغارت گری ،اغواء ،لوگوں کو لاپتہ وغائب کرنے کا سلسلہ ختم نہ ہوا ایف سی کے مظالم بھتہ خوری ختم نہیں ہوئی توبلوچستان کے حالات مزید خراب ہوں گے۔جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف 15مارچ کو بلوچ پشتون قبائل کویکجا کرکے گرینڈمشاورت کریگی ،آل پاٹیزکے بعد قبائلی جرگہ اس کے بعد دیگر طبقات سے بھی مشاورت کریں گے مار چ کے بعد کوئٹہ میں ایک لاکھ افرادجمع کرکے دھرنا دیں گے مظلوم مائیں بہنیں اور نوجوان جماعت اسلامی کی طرف امیدبھری نظروں سے دیکھ رہی ہے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول ظلم وجبر لاقاونیت ،فسطائیت کے خلاف جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد ،حقوق کے حصول کا سفر کوئی نہیں روک سکتا دبائو ، دھمکی ،غلط جھوٹے پروپیگنڈے ہمار اراستہ نہیں روک سکتا ۔ حقوق بلوچستان مہم کے سلسلے میں 15دسمبر کو قبائلی جرگہ ، اس کے بعد علمائے ومشائخ کانفرنس ،پھر خواتین کانفرنس ، مزدوروں ،تاجروں وکلاء ودانشورزکا بھی کنونشن بلائیں گے ۔سب کو اکھٹا کرکے وسائل پر قبضہ کرنے ،ظلم وجبر ، لاقانونیت کا بازار گرم کرنے والوں کا راستہ روک کرقانونی طریقے سے حقوق حاصل کریں گے ۔کوئٹہ بلوچستان کے عوام کو حکمران ظالم مقتدر قوتوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔عوام ،نوجوانوںاورآنے والے نسل کی مستقبل کو سنوارنے کیلئے حقیقی عوامی انقلابی قانونی جدوجہد جماعت اسلامی کر رہی ہے اسمبلی میں پورے بلوچستان کے عوام کی نمائندے جماعت اسلامی کے ممبران کر رہے ہیں الحمداللہ بلوچستان بھر کے مسائل کو اجاگر اورحل کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ کوئٹہ کے عوام کو قبضہ ودیگر مافیازسے نجات دلانے کیلئے کوئٹہ میں جماعت اسلامی کوفعال بناکر عوامی تائید وحمایت سے لٹیروں ظالموں کو للکارکر حقوق حاصل مسائل کے حل کی راہ ہموار کریں گے۔
