English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افریقی ملک نمیبیا میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

نمیبیا کی نومنتخب خاتون صدر نندی نداتوا کامیابی پر خوشی کا اظہار کررہی ہیں

وینڈہوک (انٹرنیشنل ڈیسک) نمیبیا میں پہلی بار ایک خاتون ملک کی صدر منتخب ہوگئیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق نندی نداتواہ فروری میں صدر ہیگ گینگوب کے انتقال کے بعد سے ملک کی نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔تاہم اب انہیں 57 فیصد ووٹوں سے ملک کا صدر منتخب کرلیا گیا ۔ 72 سالہ نندی نداتواہ منجھی ہوئی سیاست دان ہیں اور حکومتی سطح پر بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ وہ ڈپٹی وزیرِاعظم اور دیگر محکموں کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔ دوسری جانب صدارتی الیکشن میں 25 فیصد ووٹ حاصل کرنے والی اپوزیشن جماعت نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے