کوئٹہ ( آئی این پی )الخدمت فانڈیشن پاکستان نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر 50 اضلاع میں تقریبات کااہتمام کیا.جماعت اسلامی کاالخدمت فاونڈیشن بلوچستان میں معذوروں کووہیل چیئرزکی فراہمی کیساتھ یتیموں کی کفالت، پینے کے صاف پانی،غریب لائق طلبا کواسکالر شپ،راشن،قربانی پروجیکٹس سمیت بیواوں،غربا ومساکین کی امدادکرپر وجیکٹس چل رہے ہیں۔ مخیر حضرات،عوام کے تعاون سے دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت میں جماعت اسلامی کاالخدمت فائونڈیشن اللہ کے فضل وکرم سے سب سے آگے ہیں ۔ان خیالات کااظہار امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی ایمولاناہدایت الرحمن بلوچ نے خصوصی افرادیعنی معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر بوائز اسکاوٹس میں الخدمت فاونڈیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد، عورت فاونڈیشن کے علاوالدین خلجی، ڈائریکٹر سرور جاویدودیگر نے بھی خطاب کیاتقریب میں مستحق معذورافرادمیں وہیل چیئرز و دیگر تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔مقررین نے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں موجود خصوصی افراد کودرپیش چیلنجز میں وفاق اورصوبوں کی حکومتوں سمیت پوری قوم کو کردا ر ادا کرناہوگاہم خصوصی افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہیں یہ ایک حقیقت ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرتی اور اقتصادی ڈھانچے کا اہم حصہ ہیں، اور ان کے حقوق کا تحفظ، فلاح و بہبود اور انہیں معاشرتی دھارے میں شامل کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔نوجوانوں کی بطور رضاکارالخدمت فانڈیشن میں شمولیت اس بات کی علامت ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ بہت زیادہے، ڈیزاسٹرکے مواقع پر الخدمت کے پلیٹ فارم سے انسانی زندگیوں کو بچانے والے نوجوان پوری قوم کے لیے فخرکا باعث ہیں۔ انھوں نے کہاکہ باہمت افراد اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، الخدمت ان کے لیے ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جہاں وہ اپنی زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہو سکیں۔ بلوچستان میں موجود خصوصی افراد کے چیلنجز معاشرتی اور اقتصادی بھی ہیں، ہمیں ایسے ڈھانچے کی ضرورت ہے جس میں خصوصی افراد کو کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت کاروباری اداروں اور نجی شعبے کی بھی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ ان خصوصی افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے۔خصوصی افراد کو صرف ہمدردی نہیں، بلکہ حقیقی معاونت کی ضرورت ہے۔جب بھی ان باہمت افراد کو مناسب تعلیم و صحت کی سہولیات اور روزگار کے مواقع ملتے ہیں یہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے معاشرتی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرتے ہیں۔خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو اپنے عزم اور حوصلے سے ہم سب کے لیے مثال ہیں۔
