English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 29 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں 29 سے زائد فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 44 ہزار 610 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 105800 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے