English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات،الیکشن کمیشن نے نتائج جاری کردیئے

Sindh High Court Bar Annual Elections

الیکشن کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے نتائج جاری کردیے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق صدارتی نشست پر بیرسٹر سرفراز علی میتلو 2971 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ محمد حسیب جمالی 2254 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نائب صدر کی نشست پرمحمد راہب لاکھو 1736 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے، ایاز الدین قریشی 1338 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سیکرٹری کی نشست پرمرزا سرفراز احمد 1850 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، خلیل احمد 1248 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

خازن کی نشست پراطہرعلی 2255 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے، تیمور علی مرزا نے 1884 ووٹ حاصل کیے، جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر وسیم سیف کھوسو 1657 ووٹ لے کر جیتے جبکہ ظفر حسین 1100 ووٹ لے کر ہار گئے۔

ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری خواتین کی نست پر فاقیہ امین 3018 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، سارہ کنول 2057 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے