English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انقلاب لانے میں نوجوانوں کا کردار ہمیشہ اہم رہا، ضیاء انصاری

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ ہیں، انقلاب لانے میں نوجوانوں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، نوجوان ہر تحریک کا ہراول دستہ ہوتے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا انقلاب نہیں جس کی پشت پر نوجوانوں کا عمل دخل نہ ہو، سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والوں میں بھی نوجوان ہی شامل تھے، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے نوجوانوں کی اصل نمائندہ تنظیم ہے جو معاشرے کی اصلاح، مظلوموں کا ساتھ دینے کی سنت پر عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع پنجاب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام 3 روزہ فہم قرآن کلاس کی اختتامی تقریب میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ قرآن حکیم اور سیر ت طیبہ ﷺ پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، نوجوان نسل دینی اور دنیاوی علوم حاصل کرکے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، آج سسکتی، تڑپتی اور جہالت میں ٹھوکریں کھاتی انسانیت کے لیے نجات اور فلاح کا دن ہے، آپ ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے کامل نمونہ ہے، قرآن کریم کے پیغام کو آپ ﷺکی سیرت پاک کی روشنی میں نافذ کرنا ہی ہمارا مشن ہے۔
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان اسلامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے