نصیرآباد ( آئی این پی ) جماعت اسلامی نصیرآباد کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی میں عزم نو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنان اور ممبرز جماعت اسلامی نے شرکت کی اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری بلوچستان سلطان احمد کاکڑ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیر احمد ماندائی ضلعی رہنما پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو اور قائم مقام امیر ضلع عبدالرشید مستوئی نے ورکرز کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے کہ ہمیں مسلمان بنایا ہے اس کے بعد ہمیں کلمہ طیبہ نصیب ہوا ہے یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر بڑی مہربانی ہے آج بھی ہمارے آس پاس پڑوس ممالک میں ایسے بہت سے لوگ ہے جنہیں کلمہ طیبہ نصیب نہیں ہوا ہے اسی طرح ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمیں حضور ﷺ کی امت میں شامل فرمایا۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم میں سے ایسی جماعت ہونی چاہیئے جو لوگوں کو اللہ کی طرف بلائے اسی طرح جماعت اسلامی کے دستور میں لکھا ہوا ہے کہ ہم کسی شخص کو جماعت کے امیر کی طرف نہیں بلاتے ہم یہ نہیں کہتے کہ آؤ ہمارے امیر کے پیچھے چلو بلکہ ہم یہ کہتے ہے کہ آؤ اللہ پاک کی طرف آؤ اللہ کے رسول ﷺکی طرف آؤ اللہ کی کتاب کی طرف ہماری دعوت ہی یہی ہے قرآن پاک دستور حیات ہے انسان کیلئے زندگی گزارنے کا طریقہ ہے اگر انسان دنیا میں ناہموار ہوا ہے بگڑ گیا تو وہ قرآن پاک کی تعلیمات حاصل کریں کیونکہ قرآن پاک وہ واحد کتاب ہے جس میں دنیاوی ہر مشکل ہر مصیبت سے نکلنے کا راستہ ہے۔ مزید مقررین نے کہا کہ یہ کنونشن نصیر آباد کے عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کیلئے منعقدہ کیاگیا ہے ان شاء اللہ جماعت اسلامی نصیر آباد کے عوام کو متعصب اور سفاک و نام نہاد عوامی نمائندوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑے گی۔ مقررین نے اعلان کیا کہ 5 جنوری 2025 ء کو جماعت اسلامی نصیر آباد کے عوامی مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے حوالے نصیر آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کریگی۔جلسے سے بلوچستان کے عوام کی توانا آواز و امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ خصوصی شرکت اور خطاب فرمائیں گے۔
