English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی چوک احتجاج، گرفتار 19 ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج پر گرفتار 19 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی چوک میں احتجاج کے معاملہ پر گرفتار 19 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے برآمدگیاں کرنی ہیں، ملزمان کا مجموعی طور پر 11 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جس میں کئی انکشافات کئے گئے۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزمان کے انکشاف پر دیگر گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کا مزید 20،20 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔بعد ازاں، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کے 27 نومبر کو ختم ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں عمران خان، بشری بی بی، علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔مقدمات کے اندراج کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے