پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ انسان ہو یا فرشتے ہم ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی حکومت مسائل کا حل نہیں ہے، ملک اسی وقت آگے بڑھے گا جب عدل اور انصاف ہوگا، پاکستان میں ایک طرح کا مارشل لاء ہے، ریاستی دہشت گردی سے نہتے عوام محفوظ نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت ہمیں جعلی کیسز میں مصروف رکھنا چاہتی ہے ،اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔

