ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی چوک احتجاج میں لاپتہ 200 افراد کی فہرست تیار کرلی: بیرسٹر گوہر

turns democracy into monarchy

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ڈی چوک سے لاپتا 200 افراد کی فہرست تیار ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا 2019 میں مدارس رجسٹریشن کا معاہدہ درست تھا،پی ٹی آئی اس معاہدے پرآج بھی قائم ہے، مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سب کو عمران خان کی رہائی کی کوشش کرنی چاہیے، ان کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمٰن سے اتفاق ہوا تھا کہ قانون سازی پر ایک ساتھ رہیں گے ،میں فیصل واوڈا کے کسی بیان کا جواب نہیں دیتا، فیصل واوڈا اکثر ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک سے لاپتا 200 افراد کی فہرست عمران خان کو دیں گے، ہم  یہ معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں