ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کچھ بنیادی وجوہات کی بنا پر مدارس بل قانون کی شکل اختیار نہیں کرسکا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ کچھ بنیادی وجوہات کی بنا پر مدارس بل قانون کی شکل اختیار نہیں کرسکا، مدارس بل کے اندر کچھ پیچیدگیاں تھیں جس کی بنیاد پر صدر مملکت نے مسترد کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رجسٹریشن کا مقصد مدارس کو قومی دھارے میں لانا تھا،مشاورت کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا، مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں اُن کی تجاویز بھی سنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدارس میں زیر تعلیم اور فارغ التحصیل طلبہ کا نقصان نہیں ہونا چاہیے، 18 ہزار مدارس کی رجسٹریشن مذہبی تعلیم کے محکمہ کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ  امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہے، طلبا کو یکساں مواقع فراہم کر کے زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں