English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

a joint session of Parliament

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

میڈیاذرائع کے مطابق اجلاس میں صدرمملکت کی طرف سے واپس بھجوائے گئے 8 بل زیر غور آئیں گے، اجلاس میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق “سوسائٹیز ترمیمی بل” پر بھی غور کیا جائے گا، سوسائٹیز ترمیمی بل صدر مملکت کی طرف سے پارلیمنٹ کو واپس بھیجا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایسے بل بھی زیر غور آئیں گے جو کسی ایک ایوان سے منظور کئے گئے لیکن مقررہ وقت میں دوسرے ایوان نے منظور نہیں کئے، صدر مملکت کی طرف سے واپس بھجوائے جانے والے بلوں میں سے بعض سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ بھیجے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت قانون کی طرف سے سوسائٹیز ترمیمی بل میں مزید ترامیم لائی جائیں گی، اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔

اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول بل، جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور سمیت کئی بل قانون سازی کے لئے پیش ہوں گے، عرفان صدیقی کا کوڈ آف کریمنل پروسیجر سے متعلق بل بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے