کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلو چستان کے ضلع خضدارمیں مسلح افراد نے فا ئرنگ کرکے سے نا ئب رسالدار کو قتل کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ بدھ کوخضدار کے ٹائون ایریا میں پیش آیا ہے ۔ جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نا ئب رسالدار کو قتل کردیا ۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اسپتال منتقل کردیا۔مقتول کی شناخت لیویز کے نائب رسالدار عبدالحفیظ کرد کے نام سے ہوئی ہے ۔ڈاکٹرو نے ضروری کارروائی کے بعد میت حوالے کردی ۔متعلقہ تھانہ نے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب بلو چستان کے ضلع خاران میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں لیویز اہلکارسمیت 2افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز خاران کے گواش ٹوہ ملک ایریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویزملازم محمد نصیرزخمی ہو گیا جسے ڈی ایچ کیو اسپتال خاران میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میںمزید کا رروائی جا ری ہے ۔ دریں اثنا خاران میں ہشودگی کلی ابداڑی میں مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے محمد موسیٰ محمد حسنی زخمی ہو گئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خاران منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے دونوں واقعات سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ علاوہ ازیں فرنٹئیر کور کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروا ئیوں کے دوران بڑی مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ایف سی حکام کے مطابق پکڑے گئے اسمگل شدہ سامان میں غیر ملکی پڑا، سیگریٹس، ملک پاوڈر، ٹائرز، کمبل، کوکنگ آئل، چائینا سالٹ اور دیگر اشیاء شامل ہیں ، سامان 19 گاڑیوں پر کوئٹہ اور اندرون بلوچستان اور ملک اسمگل کیا جا رہا تھا ، سامان کی قیمت 320 ملین روپے بنتی ہے۔ضبط شدہ سامان ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
