نوابشاہ(نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت کی جانب سے دریا سندھ پر کینالز نکالنے کے خلاف اینٹی کینالز کمیٹی میں شامل مختلف سیاسی سماجی آبادگار تنظیموں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور نوابشاہ پریس کلب سامنے دھرنا دیا گیا مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی احتجاج میں کمیٹی کے کنوینر سید زین شاہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان پلان سندھ کو بنجر کرنے کا پلان ہے دوسرے صوبوں کی زمین آباد ہوںگی سندھ کی زمین بنجر بن کر تباہ ہوگا کراچی کو بھی پانی نہیں ملے گا سندھ حکومت کے منافقانہ رویے اسمبلی میں تقریروں سے کچھ نہیں ہوگا صدر یہ فیصلہ واپس لیں۔ سندھ آبادگار بورڈ کے صدر محمود نواز کا کہنا تھا کہ کینالز بنائے گئے تو زمین آباد نہیں ہونگی پینے کے لیئے بھی پانی نہیں ملے گا دھرنے میں شامل کسانوں کا کہنا ہے کہ دریا سندھ سے کینال نکالنے سے زراعت بری طرح متاثر ہوگی۔پانی کی قلت سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا حکومت کو اس معاملے پر فوری نوٹس لینا چاہیئے اور مطالبہ کیا کہ دریا سندھ سے کینال نکالنے کا منصوبہ فوری طور پر روکا جائے ریلی میں خواتین و بچوں سمیت آبادگاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
