English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کیلیے ضروری ہے، قرۃ العین

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ترقی نسواں حیدرآباد کی سینئر ماہر نفسیات سیدہ قرۃ العین شاہ نے خواتین کے حقوق کے لیے 16 دن کی سرگرمیوں کے اختتام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے 16 دن کی مہم کے اختتام پر کھڑے ہیں جس کا مقصد صنفی تشدد کے خلاف عالمی سطح پر آگاہی کو پھیلانا تھا۔ مہم ہمیں یاد دلاتی ہے کہ صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارے معاشرے کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم اس مہم کا اختتام کر رہے ہیں لیکن یہ ہماری جدوجہد کا اختتام نہیں بلکہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہمیں ہر دن، ہر لمحہ، خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنا ہے۔ سیدہ قرۃ العین شاہ نے کہا کہ صنفی تشدد کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنایاجائے تا کہ ہر فرد کو برابری اور عزت ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اس جدوجہد کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں گے، ہمیں اپنے گھروں، اسکولوں، دفاتر اور کمیونٹیز میں انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے تاکہ ہم ایسا معاشرہ تشکیل دے سکیں جہاں ہر انسان بغیر خوف اور امتیاز کے سانس لے سکے۔ قرۃ العین شاہ نے کہا کہ ہمیں اس عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے کہ ہر دن خواتین کے حقوق کا دفاع اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کریں گے، یہی وہ راستہ ہے جس سے ہم مساواتی اور منصفانہ معاشرہ قائم کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے