English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیل کا آئرلینڈ میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے خلاف پالیسیاں بنانے پر آئرلینڈ میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی پورٹس کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ نے آئرلینڈ کی حکومت کی انتہائی اسرائیل مخالف پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے یورپی ملک میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا جبکہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید تنا کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کی وزارت نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ڈبلن میں اسرائیل کے سفارت خانے کو بند کرنے کا فیصلہ آئرش حکومت کی انتہائی اسرائیل مخالف پالیسیوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان آئرلینڈ کی طرف سے کیے گئے ان متعدد اقدامات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں ایک فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنا اور عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیل پر عائد کردہ غزہ میں نسل کشی کے الزامات کی حمایت کرنا شامل ہے۔

 رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے صہیونی ریاست کے اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مخالف پالیسیوں کو جواز بنا کر اسرائیل کا آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ میں اس دعوے کو یکسر مسترد کرتا ہوں کہ آئرلینڈ اسرائیل مخالف ہے، آئرلینڈ امن و امان، انسانی حقوق اور عالمی قانون کا حامی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے