English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سے پشاور جانیوالی رحمٰن بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کراچی سے پشاور کے لیے جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رحمٰن بابا ایکسپریس کو پیش آنے والے   حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق پٹڑی سے اترنے کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کراچی سے پشاور کی طرف روانہ ہو رہی تھی۔ اسٹیشن منیجر نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

حکام کے مطابق متاثرہ بوگیاں فوری طور پر پٹڑی سے ہٹا دی گئیں  اور امدادی کارروائیوں کے لیے ریلیف ٹرین موقع پر پہنچ گئی۔ ہارڈ ایکسل والی بوگی کو علیحدہ کر کے ٹریک کی بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

حادثے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ٹریک کو دوبارہ بحال کر لیا گیا اور ٹرین کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے