لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں معصوم بچی سارہ شریف قتل کیس میں اولڈ بیلی کراؤن کورٹ نے والد اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد عمر قید کی سزا سنا دی گئی، والد عرفان شریف کم سے کم 40 اور سوتیلی ماں بنیش بتول کو 33 سال قید کاٹنی ہوگی، عدالت نے سارہ شریف کے چچا 29 سالہ فیصل ملک کو جرم چھپانے، خاموش رہنے اور معاونت پر 16
سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان قید کاٹنے کے بعد بھی مرتے دم تک لائسنس پر زیر نگرانی رہیں گے اور خلاف ورزی پر دوبارہ جیل جانا ہوگا۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونے کے بعد بھی رہائی کی گارنٹی نہیں، اس کا فیصلہ پیرول کرے گا۔ عدالت نے سارہ شریف کے چچا 29 سالہ فیصل ملک کو جرم چھپانے، خاموش رہنے اور معاونت پر 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
