گلوکار سلمان احمد کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے گلوکار سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سلمان احمد نے پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ،سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے سلمان احمد کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ پارٹی آپ کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے، آپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کیں ،اس لیے آپ کو فوری طور پر پی ٹی آئی کی رکنیت سے برطرف کیا جاتا ہے،آپ مستقبل میں تحریک انصاف کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔

