English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائلمیں شفافیت کا فقدان ہے، برطانیہ

القمر

لندن (مانیٹر نگ ڈ یسک)برطانیہ نے پاکستان میں فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کی سزا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ترجمان برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق برطانیہ پاکستان کے قانونی عمل میں مداخلت نہیں کرتا۔ترجمان نے کہا
کہ برطانیہ قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے لیکن فوجی عدالتوں سے سویلینز کو سزاؤں میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہوتا ہے جس سے منصفانہ سماعت کے حق کو نقصان پہنچتا ہے۔برطانیہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ “شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی کنونشن” کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے۔خیال رہے کہ 21 دسمبر کو سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئیں۔ مجرمان کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے