ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپنی مراعات میں ہزارفیصد اضافہ کیا، عوام کی زندگی اجیرن بنا دی: حافظ نعیم الرحمان

He increased his privileges by a thousand percent

پھالیہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فی صد اضافہ کیا عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔

پھالیہ میں کسان مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوم لوگوں کی جماعت ہے، جماعت اسلامی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ جماعت ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دووقت کی روٹی کے بعد اب مفت تعلیم کا حق بھی چھین رہے ہیں، مافیا کسانوں کا استحصال کر رہا ہے، آئی ایم ایف سرمایہ داروں پر ٹیکس لگانے کی بات کرتا ہے حکمران الٹا مزدور اور کسان پر ٹیکس لگاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 26ویں ترمیم کی ذریعے مسٹر اور ملاں سب نے مل کر آئین کا حلیہ بگاڑا، ہمارا نصاب ایک زبان میں کیوں نہیں پڑھایا جا سکتا غریب اور امیر کے بچے کے لیے تعیم کے یکساں مواقع ہونے چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں