جامشورو(نمائندہ جسارت) نوری آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار کرنے والا بین الصوبائی گروہ کے8 کارندوںکو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کے لوٹے ہوئے زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان برآمدکرلیے۔تفصیلات کے مطابق نوری آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں جرائم کرنے والے گروپ کو گرفتار کرلیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سپر ہائی وے ایم نائن موٹروے سمیت سندھ بھر کے دیگر اضلاع میں لوٹ مار کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں اسلم پالاری، اصغر پالاری، نظام پالاری، یعقوب پالاری، رانجھو پالاری،نورو پالاری سمیت مزید دو روپوش ملزمان، رزاق عرف پیار علی پالاری، دِلاور پالاری شامل ہیںجن کی تلاش جاری ہے، اور جلد انکو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ گرفتارملزمان سے دو مختلف وارداتوں میں لوٹا گیا برآمد کیا گیا سامان جس میں طلائی زیوارت قیمتی سوٹ اور دیگر اشیاشامل ہیں۔ملزمان کے خلاف نوری آباد پولیس اسٹیشن جامشورو میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
