لاہور (نمائندہ جسارت) اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔ فاضل جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مونس الٰہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کیے جائیں اور آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے، چودھری پرویز الٰہی نے بریت کی درخواست دائر کی، بریت
کی درخواست پر عدالت نے نوٹس جاری کر کے فریقین سے دلائل طلب کر لیے اور مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
