لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت پنجاب میں نان بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ذریعے کی گئی غیر منقولہ جائداد کی خریداری پر 5 فیصد جرمانہ عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو پنجاب نے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ
ریکارڈ اتھارٹی اور ضلعی رجسٹراروں اور پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پنجاب کی صدارت میں مجوزہ ڈرافٹ پیراز پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلیے منعقدہ پری پی اے سی اجلاس کے دوران دیکھا گیا کہ لینڈ ریکارڈ کے سب رجسٹرار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ود ہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر ٹرانسفر کرنے والے افسران نے نان بینکنگ لین دین پر جرمانہ جمع نہیں کیا ہے۔
