English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاسپورٹ حکام نے شعیب شاہین سے معافی مانگ لی

القمر

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاسپورٹ حکام نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین سے معافی مانگ لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میرا نام پہلے پی این آئی ایل میں ڈالا گیا تھا، عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے لسٹ سے میرا نام نکال دیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں دوبارہ ڈالا گیا۔ نمائندہ پاسپورٹ آفس نے کہا کہ شعیب شاہین کا نام
غلطی سے لسٹ میں ڈالا گیا تھا، پاسپورٹ ایکٹیو کردیا گیا، غلطی پر معافی چاہتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ نام دوبارہ ڈالا گیا تو یہ توہین عدالت ہوگی۔ علاوہ ازیں وزارت دفاع نے مارچ 2024ء میں مظفر آباد سے لاپتا شہری مدثر حسین کو تحویل میں رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انڈر ٹرائل ملزم ہے، اس کے خلاف فوجی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔عدالت نے اہلخانہ سے ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے